0

آئیسکو صارفین کو من مانے بل بھیجنے لگی

اسلام آباد (وجاہت حسین) وفاقی دارالحکومت میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی آئیسکو صارفین کو من مانے بل بھیجنے لگی

چار افراد پر مشتمل گھر کو 10سے 12ہزار روپے کے بل بھجوا دئیے گئے

آئیسکو کی بجلی استعمال کرنا صارفین کیلئے درد سر بن گیا

اوور بلنگ پر چیف ایگزیکٹو آئیسکو، ایکسین آئیسکو اور ایس ڈی اوز خاموش تماشائی بن گئے

صارفین آئیسکو دفاتر کے چکر لگا لگا کر مجبوراً بل جمع کروانے پر مجبور ہیں

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ آئیسکو نے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری کیا ہوا ہے اور جب بھی متعلقہ دفاتر میں جاتے ہیں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوتی بجلی کے یونٹس کی ایک قیمت مقرر نہیں

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئیسکو اپنی اوور بلنگ کی روایت ختم کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں