0

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا متحدہ سنی کونسل کے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسہ گاہ کا دورہ

اسلام آباد (وجاہت حسین) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے متحدہ سنی کونسل کی طرف سے منعقد کیے جانے والے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی آپریشنز اور اسلام آباد پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی تھے

آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایات دیں

اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے 2500 سے زائد افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے

جلسہ گاہ کی نگرانی سیف سٹی کیمروں اور ویڈیو سرویلنس کی مدد سے کی جا رہی ہے

اے آئی جی سپیشل برانچ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ اور واک تھرو گیٹ کے علاوہ پنڈال میں داخل نہ ہو

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں

بلیو ایریا تمام ہائی روف بلڈنگز کی چھت پر سپیشل سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں

پنڈال میں آنے والے تمام اشخاص کی ڈبل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں