ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ و اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپٹل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی پراگرس بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر پی ایم ڈی ایف سی افتخار رسول نے بھی شرکت کی
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سولہ شہروں میں ورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ترقیاتی پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں کمالیہ بھی شامل ہے
کمالیہ شہر تقریباً آٹھ کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کا آغاز ہوگیا ہے
اس سلسلہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے میونسپل کمیٹی آفس میں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ و اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر پی ایم ڈی ایف سی افتخار رسول، انجینیر سرفراز منظور، آئی ٹی اسسٹنٹ مبشر، چیف آفیسر عمیر دلدار، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز فراز احوز، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینیرنگ ڈپارٹمنٹ محمد سلیم، سب انجنیئر احسان یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی
صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور کوالٹی پر کسی قسم سمجھوتا نہیں ہوگا لہذا جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے
اس موقع پر ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر افتخار رسول نے کہا کہ پراجیکٹ پرفارمنس بیسڈ ہے لہذا میونسپل کمیٹی محکمانہ انکم کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرے تاکہ اگلے فیز میں زیادہ فنڈز جاری ہوں
آئی ٹی اسسٹنٹ مبشر نے ترقیاتی پروگرام کی پراگرس بارے انجنیئر ایپلی کیشن کی ٹریننگ بھی دی
بعد از اجلاس پی ایم ڈی ایف سی ٹیم نے کنسلٹنٹس کے ہمراہ جاری ترقیاتی سکیمز کا معاینہ بھی کیا