0

آل گورنمنٹ ایمپلایز کوآرڈی نیشن کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

شانگلہ (نوید یوسفزٸی) ضلع شانگلہ کے ہیڈ کوارٹر الپوری میں سینکڑوں سرکاری ملازمین نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر آئی ایم ایف کے ممکنہ ایجنڈے کے اطلاق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرین نے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں پیدل مارچ بھی کیا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر ملازم کش پالیسیاں کسی صورت قابل قبول نہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے

مظاہرین نے کہا کہ پینشن خاتمہ اورریٹائرمنٹ عمر میں کمی کسی صورت تسلیم نہیں کر یں گے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں