ملتان (وسیم خان) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور پنجاب اوور سیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان کے زیراہتمام یونین کونسل 23 اورنگزیب روڈ ملتان میں جاری قائد اعظم کرکٹ ٹرافی، شبیر انصاری پریمیئر لیگ 2020 کا آخری پلے آف (سیمی فائنل) میچ ملتان لائنز اور ملتان ریمز کے درمیان ہوا جو انتہائی سنسنی خیز مقابلہ کے بعد برابر ہوگیا
میچ میں ملتان ریمز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ اوورز میں 62 رنز بنائے جواب میں ملتان لائنز کی ٹیم نے بھی مقررہ چھ اوورز میں 62 رنز بنا کر میچ برابر کردیا
جس پر ٹورنامنٹ کمیٹی اور انتظامیہ کی طرف سے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور کروانے کا فیصلہ کیا گیا
جس میں جتنے والی ٹیم جمعہ دو اکتوبر کو ہونے والے فائنل میچ میں ملتان ارطغرل کنگ کے ساتھ مدمقابل ہوگی
اس میچ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کے صاحبزادے بیرسٹر سید عابد امام شاہ تھے
دیگر مہمانان گرامی میں پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول ملتان میاں محمد ماجد، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان نعیم اقبال نعیم، سئنیر نائب صدر محمد سہیل، سماجی رہنما عقیل انصاری، محمد جمیل، حافظ فیصل، سابق لائبریرین شعبہ اردو BZU ملتان، ڈاکٹر منیر احمد انصاری، چوہدری امداد علی انصاری، محمد الیاس جوڑیا، وقاص انصاری، بابر انصاری و دیگر افرد بھی موجود تھے
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سید عابد امام شاہ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو ذہنی و جسمانی تروتازگی دیتی ہیں
موبائل اور انٹرنیٹ نے ہماری نئی نسل کو جسمانی طور پر مفلوج کردیا ہے ایسے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے
ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے نئے ٹیلنٹ کو اپنے اندر موجود صلاحیتوں کے اظہار کا مواقع ملتا ہے
ملتان سٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد خوش آئند بات ہے اس سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں میں کرکٹ کھیلنے کا جذبہ پروان چڑھے گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا