0

ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے حوالہ سے ریسکیو 1122 کی تاجروں کو فسٹ ایڈ ٹریننگ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) تفصیلات کے مطابق ڈسڑ کٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ میا ں فراز منیر کی زیر نگرانی ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے حوالہ سے ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام انجمن تاجران کے عہددران کو بیسک لائف سپورٹ اینڈ فسٹ ایڈ کی ٹریننگ دی گئی جس میں بلیڈنگ کنٹرول، مصنوعی طریقہ سے سانس اور دل کی بحالی، سانپ کے کاٹ لینے، ہیٹ سٹروک، فریکچر اور اس کے علاوہ ایمرجنسی اور نان ایمرجنسی Moves کی تربیت اور مشقیں شامل تھیں

فرسٹ ایڈٹریننگ کا مقصد تاجران حضرات دوران ایمرجنسی طبی امداد سے بخوبی واقف ہو جائیں

ٹریننگ میں 15 سے زائد افراد نے شرکت کی ٹریننگ میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد رمضان قادری نے بتایا کہ ایمرجنسی کی صورت میں فوراََ بلا تاخیر 1122 پر کا ل کر کے طبی امداد کی فراہمی شروع کر دیں اور انتہائی بری حالت میں بھی دل کی دھڑکن کو مصنوعی طریقے سے بحال رکھنے کی کوشش کرتے رہیں

اس کے علاوہ کمیونٹی انسٹرکٹرز مبشر رسول اور احمد محمد دانش نے ٹریننگ کروائی

ٹریننگ میں تمام تاجر حضرات نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور ہر کام کی مصنوعی ریہرسل کر کے اسے پورا کرنے کی مشق کی تاکہ خدا ناخواستہ کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی کی صورت میں وہ بذات خود اس کام کو بھرپور طریقے سے سر انجام دے سکیں

ٹریننگ میں انجمن تاجران کے عہددران نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کمیونٹی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام ٹیم کو خوشی ہے کہ انہوں نے انسانی جان بچانے کی ٹریننگ حاصل کی اور ریسکیو 1122 کی پیشہ وارانہ خدمات کو بے حد سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں