0

احتجاجی دہرنا

کشمور (فرمان علی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز سی بی اے یونین کی مرکزی کال پر بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری کیخلاف ملازمین نے احتجاجی دہرنا دے دیا

دھرنا 600 میگاواٹ پاور پلانٹ کے سامنے دیا گیا اور دہرنے میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی

ریجنل چیئرمین اے ڈی مستوئی نے کہا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں ہوگی

موجودہ حکومت گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری کر کے ملازمین کے حق پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے

گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری کرنے سے پہل حکومت کو ہماری لاشوں سے گزرنا ہوگا

نجکاری ہو جانے سے ملازمین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گا

گڈو پاور پلانٹ سستا بجلی کا یونٹ پیدا کرنے والا پاور پلانٹ ہے منافع بخش پاور پلانٹ کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے

جنرل سیکریٹری خادم حسین بوہڑ کا کہنا تھا کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری کے معاملے پر حکومت سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا

حکومت فلفور نجکاری کا فیصلہ واپس لے دوسری صورت میں دم مست قلندر ہوگا ملازمین اور یونین رہنماؤں نے مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں