0

اربعین کے جلوس کی برآمدگی و اختتام

کشمور (فرمان علی) اربعین یعنی چہلم امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا علیہ السلام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پیر فتح شاہ بخاری سے برآمد ہوا

جلوس سومرا محلہ اور ہندو محلہ سے ہوتا ہوا روشن تارا چوک پہنچ کر دوپہر 2 بجے امام بارگاہ پیر فتح شاہ بخاری میں اختتام پذیر ہوا

جلوس میں عزاداروں کی جانب سے سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی گئی

جلوس کی سیکورٹی کے لیے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور 50 رینجرز کے اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے

چہلم کے موقع پر شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں رکھ کر بند کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں