ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہمت بوزداگ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایک اور تاریخی سیریز پر کام کر رہے ہیں
جس کی عکس بندی تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور یہ جنوری 2021 میں ترکی میں نشر کی جائے گی
مہمت بوزداگ کی تاریخ پر مبنی نئی سیریز خوارزمین سلطنت کے حکمران جلال الدین خوارزمشاہ کی زندگی پر مبنی ہوگی
جنہوں نے منگول حملے کے خلاف ایک جدوجہد کا آغاز کیا تھا
ارطغرل غازی کے پروڈیوسر مہمت بوزداگ نے اپنی نئی سیریز کے حوالے سے کہا کہ یہ دنیا بھر میں ایک نمایاں اثر پیدا کرے گی
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے اس پروجیکٹ پر کام 2 سال قبل ازبکستان حکومت کی جانب سے سیریز کے لیے دی گئی درخواست کی منظوری کے بعد شروع کیا تھا
خیال رہے کہ ترکش سیریز ارطغرل غازی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پزیرائی ملی ہے
ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے