0

اسرائیل،عرب امارات معاہدہ،فلسطین نے یو اے ای سے سفیر واپس بلا لیا

فلسطین کے صدر محمود عبا س نے علاقائی عرب ہمسایہ ملک کے خلاف غیر معمولی طور پر سخت مذمت جاری کی ہے اور متحدہ عرب امارات میں فلسطینی سفیر کو فوری طور پر واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر کے ترجمان نبیل ابوRUDEINEH نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رملہ سے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قیادت متحدہ عرب امارات ‘ اسرائیلی اور امریکی سہ فریقی معاہدے کو مسترد کرتی ہے۔
بیان میں متحد ہ عرب امارات کے اقدام کو ”دھوکہ” قرار دیاگیا ہے اور عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا گیا ہے کہ وہ معاہدے کو مسترد کرنے کے لئے اجلاس بلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں