اسلاموفوبیا کے تدارک اور جواب کیلۓ ترکی کے مذھبی امور کے محکمہ کی جانب سے انٹرنیٹ پر عالمی کانفرنس کا انعقاد !
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بھی خطاب کیا
کانفرنس میں 50 سے زائد ممالک کے وزراء مذہبی امور اور مذہبی امور کے سربراہان نے بھی شرکت کی
پاکستان ، ازبکستان ، افغانستان ، تاجکستان ، قازقستان ، ازربائیجان ، کرغیزستان ،ایران ، ملائشیا ، انڈونیشیا ، فلسطین ، یمن ، عراق ، شام ، تیونس ، لیبیا ، الجزائر ، مراکش وغیرہ نے شامل ہیں
پاکستان کی نمائندگی پیر نورالحق قادری نے کی
فرانس ، سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کے بارے مشترکہ موقف اپنانے اور بھرپور سفارتی کوششوں کی ضرورت پر بات کی گئی
مغربی دنیا کو مسلمانوں کی دل آزاری اور جذبات کے بارے میں آگاہ کرنے کیلۓ پالیسی پر بات کی گئی
اقوام متحدہ میں پاکستان کے وزیر اعظم کے چارلی ایبڈو اور قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف موثر موقف کو سراہا گیا
پیر نورالحق قادری نے اپنے خطاب میں اسلاموفوبیا کے بارے متفقہ لائحہ عمل کے ذریعے عالمی کنونشن اور قانونی معاہدہ کے ذریعے احترام مذاہب اور مذہبی شخصیات پر زور دیا گیا
میڈیا کے ذریعے سےعالم اسلام کی طرف سے موثر اور مثبت جواب دینے پر زور دیاگیا
پاکستان کی طرف سفارتی اور سیاسی کوششوں کو مربوط بنانے کی تجویز دی گئی
وزیر مذہبی امور نے مغرب کے اندر انصاف پسند اور معتدل فکر کے حامل طبقات تک پیغام رسانی کیلۓ مہم اور لابنگ کی تجویز دی گئی
کرونا وائریس کے بعد اس موضوع پر ایک اور بالمشافہ کانفرنس کی تجویز پیش کر دی گئی ہے