0

اسلام آباد پولیس نے دو جعلی پولیس والے گرفتار کر لیے

اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول پولیس نے کاروائی کر کے نقلی پولیس والے جو اصل پولیس والے بن کر وارداتیں کرتے تھے کو گرفتار کر لیا

علی احمد اور جمال ناصر نامی ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں

ملزمان کے قبضے سے گاڑی، پولیس کپ، لائٹس اور بیجزز برآمد ہوئے

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا

پولیس ٹیم نے سپیشل چیکنگ دوران مشکوک جانتے ہوئے گاڑی کو روکا

گاڑی میں بیٹھے ہوئے دو افراد نے اپنے آپ کو پولیس آفیسر ظاہر کیا

پولیس پارٹی کو شک پڑنے پر مزید معلومات حاصل کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں افراد نقلی پولیس والے ہیں

پولیس ٹیم نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے اور مقدمہ درج مزید تفتیش شروع کر دی

کاروائی ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترنول مع اے ایس آئی محمد اسحاق اور جوانوں نے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں