0

اسلام آباد پولیس نے شراب ڈیلر ملک طلعت کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر تھانہ کوہسار پولیس نے کارروائی کی

مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے رات گئے بدنام زمانہ شراب ڈیلر ملک طلعت کی خفیہ رہائش گاہ F-7/1 پر چھپاپہ مارا

چھاپے کے دوران ملک طلعت کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں امپورٹیڈ شراب کی بوتلز و بیئر برآمد کر لی گئیں

کاروائی اے ایس پی ڈاکٹر عقیلہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوہسار شبیر احمد تنولی نے اپنے جوانوں کے ہمراہ کی

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں