0

اسلام آباد پولیس نے گمشدہ بچی ڈھونڈ لی

اسلام آباد (وجاہت حسین) تھانہ کورال کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی چار سالہ بچی کو باحفاظت تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا

والدین نے کورال پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے انتہائی کم وقت میں بچی تلاش کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا

بچی کے والد کی درخواست پر کورال پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاس شروع کر دی

ڈی آئی جی آپریشنز نے گمشدگی پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل کو جلد بازیابی کے احکامات دیئے تھے

ایس پی رورل فاروق امجد بٹر کی زیرنگرانی ایس ایچ او کورال مع ٹیم نے بچی کی بحفاظت بازیابی کے لئے مختلف ٹیمیں بنائیں

پولیس ٹیموں نے جہنوں نے تمام تر ذاتی و سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے بچی کو چوبیس گھنٹوں میں تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنر نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں