0

اسلام آباد پولیس نے گمشدہ سفارت کاروں کو تلاش کر لیا

اسلام آباد (وجاہت حسین) مارگلہ کی پہاڑیوں پر جانے والے دو سفارت کار راستہ بھول گئے

پولیس نے اطلاع ملنے پر دونوں سفارت کاروں کو بحفاظت تلاش کر لیا

تفصیلات کے مطابق ہنگری کے سفارت خانہ کے سیکنڈ سیکرٹری اور خاتون اتاشی صبح 7 بجے ٹریل سکس پر گئے تھے

ہنگری سفارت خانہ نے رات 9 بجے ٹریل پر جانے والے سفارت کاروں کے واپس نہ آنے بارے اطلاع اسلام آباد پولیس کو دی

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر سفارت کاروں کی تلاش شروع کر دی

پولیس نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد دونوں سفارت کاروں کو بحفاظت تلاش کر لیا

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ڈی آئی جی آپریشنز کی بروقت مدد کو سراہتے ہوئے پولیس کی پوری ٹیم کو شاباش دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں