اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے کاروائی کی
تھانہ کراچی کمپنی، شالیمار، گولڑہ کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 خطرناک ملزم گرفتار کر لیے گئے
ملزمان کے قبضہ سے واردات کے دوران چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے
واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ کراچی کمپنی، شالیمار اور گولڑہ کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا
ملزمان گن پوائنٹ پر گھروں اور سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے
ملزمان میں محمد یونس، خانزاد اور غلام شبیر شامل ہیں
کاروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں اے ایس آئی ذوالفقار، اے ایس ائی صفدر اے ایس ائی فیاض اور جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی