اسلام آباد (وجاہت حسین) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت سٹی زون سے متعلق اجلاس ہوا
اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید، ایس پی سٹی، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی
آئی جی نے سٹی زون کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا
اجلاس میں آئی جی نے شراب فروشوں، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی
عدالتی مفروروں اور اشہتاری ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے
زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنایا جائے
تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ نرمی سے پیش آیا جائے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کیے جائیں
مقدمات کے اندراج میں تاخیر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے
آئی جی نے اس عظم کا اعادہ کیا کہ ہم سب نے مل کر اسلام آباد پولیس کو رول ماڈل بنانا ہے