اسلام آباد (وجاہت حسین) اسلام آباد پولیس کے 11 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
وزارت داخلہ نے ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا
ترقی پانے والے افسران میں اسرار احمد، کاظم منصور، محمد نواز، سجاد حسین، محمد اکرم، عبدالرزاق، ذوالفقار احمد، محمد اشرف، محمد اسلام، مبارک علی اور محمد امیر شامل ہیں
آئی جی اسلام آباد کی نئے ترقیاب ہونے والے افسران کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
اپنے پیغام میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں