اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے کاروائی کے دوران خطرناک افغانی گینگ کے چار ڈکیت گرفتار کر لیے گئے
ملزمان تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سروس روڈ، آئی ٹین میں گھروں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں
ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر آلات برآمد کر لیے گئے
ملزمان میں شیر آغا، تحسین اللہ، وحید گل اور نادر خان شامل ہیں
یہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات ان کےخلاف درج ہیں
ملزمان کے خلاف تفتیش کا عمل شروع ہے بڑے پیمانے پر برآمدگی متوقع ہے
کاروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر عاصم علی زیدی، سب انسپکٹر ندیم طاہر، اے ایس آئی جعفر علی مع جوانوں نے کی
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی