الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کو نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے
جامع الجزائر 70 ایکڑ پر محیط جبکہ مینار کی بلندی 260 میٹر ہے
جامع الجزائر سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد ہے
جس میں بیک وقت ایک لاکھ 20 نمازی ادا کرسکتے ہیں
افریقی ملک الجزیرہ کی اس جامع مسجد کو گزشتہ روز پہلی بار باجماعت نماز کے لیے کھول دی گئی تھی
الجزیرہ کی حکومت سے ایک بلین یورو کا معاہدہ طے پانے کے بعد چین اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن نے 2012 میں اس کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا
مسجد کی تعمیر کا کام 2019 میں مکمل کیا گیا تھا
تاہم مسجد کو گزشتہ روز نمازیوں کے لیے کھول دی گیا ہے
جامع الجزائر کا ڈیزائن جرمنی کے آرکیٹیکٹس کے ایس پی جرگن اینجل اور انجینئرز کریس کیفر انٹرنیشنل نے تیار کیا تھا
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اس مسجد کی تعمیراتی کام کو کئی بار تاخیر کاسامنا کرنا پڑا
مسجد کی تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے لیے الجزائر، چین اور دیگر افریقی ممالک سے 2300 افراد کو اجرت پر رکھا گیا تھا
الجزائر کے لوگ اس مسجد کی تعمیر کو طویل عرصے تک خدمت کرنے والے صدر عبدالعزیز بوتفلیکا کے دور کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں