ملتان( وسیم خان ) متولی و لائسنس دار مسجد امام بارگاہ شان حسین بہادر پوری ملتان سید عارف اختر کاظمی کے زیر اہتمام مجلس عزا منعقد ہوئی جس کے بعد 14 صفر کا ماتمی جلوس علم و ذوالجناح برآمد ہوا
جلوس اپنے مقرر کردہ روٹ عقبی دروازہ سید عارف اختر کاظمی سے شروع ہوکر طیبہ مسجد سے ہوتا ہوا علمدار چوک اور گرین ہٹس مارکیٹ سے ہو کر ہاشمی چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شان حسین پر اختتام پذیر ہوا
اس موقع پر ملتان بیرون ملتان سے آئی ہوئی ماتمی انجمنوں نے شرکت کی اہل ملتان کی بڑی تعداد جلوس کے ہمراہ موجود تھی
جلوس کے راستے پر سبیلوں کا انتظام کیا گیا تھا جلوس روٹ پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے
پولیس اور رضاکاران نے جلوس کو اپنے حصار میں لیے رکھاآخر میں ملک کی سلامتی بھائی چارے اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا
ماتمی جلوس کے شرکا میں صدر مرکزی تنظیم لائسنس داران مہر مزین عباس چاون سید حسنین علی بخاری اخلاق حیدر صدیقی ملک سلیم مہے سردار اسد کھچی سیدین نقوی سید عاطف اختر کاظمی سید سالک اختر کاظمی سید عقیل اختر کاظمی سید داور عباس کاظمی سید اظہر عابدی و دیگر شریک تھے