0

امریکا نے ایمریٹس ائیر پر 4 لاکھ ڈالرز کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا

امریکا نے متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ایمریٹس ائیر پر 4 لاکھ ڈالرز کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا

امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے شدید سیاسی اختلافات کے دوران ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے پر ایمریٹس ائیر لائن پر جرمانہ عائد کیا گیا

لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اگر ائیر لائن ایک سال کے اندر دوبارہ ایسی غلطی نہیں کرتی تو اس کا آدھا جرمانہ معاف ہو جائے گا

ایمریٹس انتظامیہ کا کہنا کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی کے بعد ما سوائے تہران کے دو پروازوں کے تمام پروازیں بند کر دی گئی تھیں

ایمریٹس انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ جب امریکا سے دوبارہ پروازیں چلانا شروع کیں تو ایرانی فضائی حدود میں غلطی سے جیٹ بلیو کا کوڈ استعمال ہو گیا

ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کو حل کیا تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسی غلطی نہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں