امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یوم آزادی کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ اور پاکستان نے گزشتہ ستر سے زائد برسوں سے انتہائی اہم امور پر مل کر کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کئی مسائل کے باوجود افغان امن عمل میں ہم نے واضح پیش رفت کی ہے اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے صحت اور معیشت کے شعبوں میں ہمارے تعاون کی بدولت کئی جانیں بچائی گئی ہیں۔
0