0

انضمام سے پہلے وعدے پورے کیے جائیں: ہمایوں خان

مہمند (افضل صافی) سانحہ زیارت انتہائی دردناک واقعہ ہے

غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور مزدور طبقہ کے حقوق کے لئے جدوجہد پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور ہے

انضمام سے پہلے قبائلی عوام سے کئے گئے وعدے پوری کریں

سانحہ زیارت کے جان بحق اور زخمی افراد کے لئے حکومت کے اعلان کردہ معاوضہ ناکافی ہے

پی پی پی صوبائی صدر ہمایوں خان نے سانحہ زیارت کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت سے واپسی پر مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے عظیم آفریدی سنٹر ایگزیکٹیو ممبر، انورزیب سرکل سٹڈی انچارج، ملک سعید ڈسٹرکٹ صدر پشاور سمیت مقامی پیپلز پارٹی راہنماؤں ضلعی جنرل سیکرٹری فضل ہادی، سینئر راہنما جنگریز خان، ارشد بختیار، شہسوار خان اور دوسرے ورکروں کے ساتھ سانحہ زیارت کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور جان بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی

انہوں نے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا

واپسی پر مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معدنیات کا ٹیکس لیتی ہے مگر آسانیاں نہیں دیتی

انہوں نے کہا کہ سانحہ زیارت کے جان بحق اور زخمی افراد کے لئے اعلان کردہ معاوضہ ناکافی ہے

غریب اور مزدور طبقہ کے حقوق کے لئے آواز اٹھانا اور جدوجہد کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور ہے

انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ان کے پاس حکومت چلانے کی کوئی پالیسی موجود نہیں جبکہ حکمران طبقہ کے کرپٹ افراد کے لئے ایک فارمولا اور اپوزیشن کے لئے کرپشن کا پروپیگنڈہ سزا کے طور پر استعمال کرتے ہیں

روز بروز مہنگائی کا جن بے قابو ہو رہا ہے اور غریب طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے

متاثرہ قبائلی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں جو موجودہ حکومت کی ناکامی ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انضمام سے پہلے حکومت کئے گئے وعدے قبائلی عوام سے پوری کرے اور سانحہ زیارت کے جان بحق اور زخمی افراد کے معاوضے بڑھائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں