0

ایف پی سی سی آئی اور ڈی ای آئی کے کا جوائنٹ وینچرز پر تبادلہ خیال

ایف پی سی سی آئی اور غیر ملکی اقتصادی تعلقا ت بورڈ برائے ترکی (DEIK) نے پاکستان ترکی جوائنٹ بزنس کونسل کا مشترکہ اجلاس فیڈریشن ہاؤس کراچی اور DEIK کے ہیڈ آفس استنبول ترکی میں بذریعہ ویڈیو لنک کیا

یہ اجلاس پاکستان ترکی Interconnected Business Series کے تحت تھا

اجلا س کے بعد فوڈ، مشروبات، تعمیرات اور ان کی ٹیکنالوجی اور مشینر ی کے کاروباری حضرات کے در میان B2B سیشن منعقد ہوئے

اس اجلاس نے پاکستان اور ترکی کے تاجروں کو دو طرفہ تجارت اور سر ما یہ کاری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے مواقع فراہم کیے

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار، پاکستان کے انقرہ میں مقیم سفیر محمد سائرس سجاد قاضی، پاکستا ن ترکی جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین امجد رفیع اور استنبول میں مقیم پاکستان کے کونسل جنرل بلال پاشا نے پاکستان کی طر ف سے خطاب کیا جبکہ تر کی کی جانب سے نیل اولیک DEIK کے صدر، احسان مصطفیٰ اسلام آباد میں مقیم تر کی کے سفیر، احمد سینگز ایزدیمیر چیئر مین DEIK ترکی پاکستان بزنس کونسل اور Demir Ahmet Sakin کمرشل کونسل ترکی اور Eyyup Yildirin ترکی کے کمرشل اتاشی نے خطاب کیا

اجلاس کے بعد B2B سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 100 سے زائد ترکی اور پاکستان کی کمپنیز نے شرکت کی جن کا تعلق فوڈ، مشروبات، کنسٹرکشن اور ان سیکٹر کی ٹیکنالوجی اور میشنر ی سے ہے

ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے اپنے خطا ب میں پاکستان میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں، اسپیشل اکنامک زونز اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں سر مایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں