ٹوبہ ٹیک سنگھ( رانا خالد محمود) شاہین فٹ بال سٹیڈیم میں فلڈ لائٹ نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں بابا منظور فٹبال کلب نے اشرف شہید فٹبال کلب کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو گول سے ہرا دیا
اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری سرور اور چوہدری رمضان پرویز (چیئرمن نارکوٹکس کنٹرول پنجاب) کے قریبی رفقاء چوہدری نور ماہی ( سابق ایم پی اے)، ڈاکٹر وحید اکبر ( ضلعی صدر پی ٹی آئی)، چوہدری شبیر ننھا (سابق چئیرمن رجانہ)، میاں نوید عالم ( چئیرمن اوورسیز پاکستانی کمیشن ٹوبہ)، میاں وقار عظیم سباجکے (ڈسٹرکٹ کنوینیر ڈیجیٹل میڈیا ٹوبہ)، میاں وحید انور کوکب (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نار کوٹکس کنٹرول ٹوبہ)، عمر اکرم آف چک 284 اور مزمل ارشد آف چک 284 نے شرکت کی
میزبان میچ میاں شفیق آف یو کے، محمد جمیل (ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر)، قاری محمد عابد، رانا شاہد پرویز، میاں آصف، میاں اجمل عمر شامی آف سرابہ، چوہدری جاوید شوکت نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور آمد پر شکریہ ادا کیا
میچ دیکھنے کے لئے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی