پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے
بلاول زرداری نے آج پریس کانفرنس میں اپنی زمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی ہے
بلاول زرداری کی پریس کانفرنس جھوٹ پر مبنی ہے
جو بھی آئی جی سندھ کے ساتھ ہوا اس کی ابتدا نودیرو سے ہوئی تھی
بلاول زرداری نے خود آئی جی سندھ کو بلا کر وزیر اعلی کے ماتحت رہنے کا کہا تھا
پولیس آرڈر 2019 کے بعد پولیس کو وزیر اعلی ہاؤس کے ماتحت بنا دیا گیا ہے
ریڈ لائن پیپلزپارٹی نے خود کراس کی تھی
آج بھی سندھ کا ہوم منسٹر ایس ایس پی فرخ بشیر بنا ہوا ہے
سارا معاملہ سندھ حکومت نے کروایا اور زمہ داری سندھ پولیس پر ڈال ہے
پولیس میں سارے معملات سندھ حکومت کی مرضی سے طے کیے جاتے ہیں
اپنے سیاسی مفادات کے لئے پولیس کو قربان کر دیا خود باہر آگئے
مجھے معلوم ہے اس معاملے پر وزیر اعلی نے آئی جی سندھ سے بدتمیزی کی ہے
وزیر اعلی نے آئی جی سندھ کو چھوڑ جانے کا کہا ہے
جس کی وجہ سے آئی جی سندھ اور ان کی پوری ٹیم دلبرداشتہ ہوئی ہے
بلاول کو سوچنا چاہیے تھا گند انکی طرف سے ہوا اور وہ ڈال دوسرے اداروں پر رہے ہیں
واضح ہوگیا بلاول نہ نانا پر گئے ہیں نہ والدہ پر گئے ہیں
بلاول کو پارٹی کا سربراہ نہیں ہونا چاہیے وہ جھوٹ بولتے ہیں حساس اداروں پر زبانی حملے کرتے ہیں
آئی جی سندھ اور ان کی ٹیم چھٹیوں پر گئے ہیں ان کے پیچھے سندھ حکومت ہے
پیپلزپارٹی کی حکومت نے پولیس کو سیاسی بنا دیا ہے جس کی وجہ ایسا ہورہا ہے