0

بند تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت آج سے مرحلہ وار کھول دئیے گئے

سرگودھا (طاہر کمبوہ) عالمی وبا کرونا سے بچاؤ کے لیے پندرہ مارچ کو بند کئے گئے تعلمی ادارے حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز کے تحت 6 ماہ کے بعد دوبارہ کھول دئیے گئے

ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے سکول انتظامیہ بچوں کو ویلکم کرنے کے لئے سکولوں کے گیٹ پر موجود تھے اور دائرے لگا کر سکول آنے والے ہر بچے کا ماسک اور ٹمپریچر چیک کیا گیا جبکہ ہاتھوں پر سنیٹائزر کرنے کے بعد سکول میں داخل ہونے دیا گیا

سکول انتظامیہ نے بھی کرونا سے بچاو کے حوالہ سے ہدایات جاری کی ہیں اور بچوں کو سماجی فاصلے پر بٹھایا گیا

بغیر ماسک سکول آنے والے غریب بچوں کو سکول انتظامیہ فری ماسک دیا گیا

سکول کھلنے کے بعد صبح کے ٹائم سڑکوں پر چھائی ویرانی کی کیفیت ختم ہو گئی اور بچے خوشی خوشی سکول گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں