ٹوبہ ٹیک سنگھ ( رانا خالد محمود) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کو صحتمند اور معذوری سے پاک زندگی دینے کی کوشش کرنا ہم سب کا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے
انہوں نے یہ بات ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی
اس موقع پرایڈیشنل کمشنر ریونیو مدثر بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، اسسٹنٹ کمشنرز رضوان الحق ،محمد عرفان، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اقرا مصطفیٰ، چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ممتاز احمد خاں، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد کاشف باجوہ، چیف آفیسر بلدیہ ملک زاہد خلیل سمیت ودیگر ممبران موجود بھی تھے
ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں
انہوں نے خبردار کیا کہ اس پولیو مہم میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب افسران و اہلکاران سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے محکمہ ہیلتھ و دیگرمتعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ قومی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ وطن عزیز سے اس مہلک وائرس کا جڑ سے خاتمہ ہوسکے بلکہ علماء کرام کا خصوصی تعاون حاصل کیا جائے