اسلام اباد (وجاہت حسین) ایس پی صدر محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں
جس کے نتیجے میں حق نواز نامی بڑے منشیات ڈیلر سمیت شکیل نامی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ہے
ملزمان کے قبضے سے1520 گرام چرس برآمد کی گئی ہے
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے
کارروائی ایس ڈی پی او سجاد حیدر بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او ترنول عالمگیر خان مع جوانوں نے کی
آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی