0

بین الوزارتی ہیلتھ و پاپولیشن کونسل کا اہم اجلاس

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اجلاس کی صدارت کی ہے

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ویڈیو لنک پر شرکت کی ہے

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچو اور صوبائی ہیلتھ منسٹر خیبر پختونخوا ڈاکٹر تیمور ظفر جگھڑا شریک ہوئے

عالمی ادارہ صحت کے یونیورسل ہیلتھ پیکج بینیفٹس کے ایڈوائزر ڈاکٹر ظفر مرزا بھی شریک
ہوئے

اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے صحت اور ڈی جیز ہیلتھ نے بھی شرکت کی

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا “حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی ہر شخص تک یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کر رھی ھے

پاکستان ہیلتھ سروسز میں اہم پیکجز کی دستیابی یقینی بنانے والے اولین ممالک میں شامل ھے”

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے صوبائی وزارت و محکمہ صحت کے اشتراک سے یونیورسل ہیلتھ بینیفٹ پیکج لانے کا فیصلہ ہوا ہے

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا” پاکستان دنیا کا پہلا مُلک ہے جو یونیورسل ہیلتھ بینیفٹ پیکج کی فراہمی کی جانب جارہا ہے

پیکج کی فراہمی سے پاکستان کو مستقبل میں پیش آنے والے شعبہ صحت کے چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہوگی

عالمی ادارہ صحت اور بِل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے پاکستان کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کا عمل بھی جاری ہے

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا “یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے اطلاق سے شعبہ صحت میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے”

ہیلتھ کے اہم شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری سے صحت کے میدان میں ترقی کے واضع امکانات ہیں”

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا پیچو نے کہا “صحت ایک بنیادی حق ہے اور معیاری صحت کے لیے سہولیات ہر شہری کو با آسانی میسر ہونی چاہیے”

صوبائی وزیر صحت کے پی کے انعام ہشام اللہ نے کہا” ہیلتھ سیکٹر میں سہولیات کی فراہمی کے لیے سرمایہ کاری صحت کے میدان میں ریفارمز کے طور پر سامنے آئے گی”

ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے ہیلتھ سروسز پیکج پر عمل درآمد کے لیے ساتھ مِل کر چلنے پر زور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں