سرگودھا (طاہر کمبوہ) مخالفین کے ساتھ مل کر شہری کو مارنے والے 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
مقدمہ تھانہ میانی میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے
مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر درج کیا گیا
مقدمہ 8 نامزد جبکہ 4 نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا
مقدمہ میں سب انسپکٹر مظہر، اے ایس آئی شفیق، کانسٹیبل سلیمان، وسیم، محمد علی، محمد نذیر، مظہر اقبال کو نامزد کیا گیا ہے
ایف آئی آر کے متن کے مطابق واقعہ مئی 2020 میں پیش آیا تھا جب پولیس اہلکاروں نے تصور کو فائرنگ کر کے قتل کیا
ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے مخالفین سے ساز باز کر کے تصور کو قتل کیا تھا
پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے لی تھی جسے احتجاج کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا تھا