اسلام آباد (وجاہت حسین) تاجر ویلفیئر گروپ کے رہنماء محمد رازق خان اخون خیل نے جی نائن مرکز میں ایک کاروباری مرکز کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام عملی اقدامات کئے جائیں گے
جی نائن مرکز کے تاجر ہمارے بھائی ہیں اور مرکز کو چار چاند لگانے میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے جسے کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا
انہوں نے کہا کہ تاجر ویلفیئر گروپ کا انتخابی نشان چاند ستارہ جیت کا نشان ہے اور انشاء اللہ الیکشن میں تاجر ویلفیئر گروپ کلین سویپ کر کے تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گا
انہوں نے کہا کہ جی نائن مرکز کے غیور تاجر اب کسی ایسے گروپ کے چنگل میں نہیں آئیں گے جو ووٹ حاصل کرنے کے بعد مرکز سے روپوش ہو گئے اور صرف الیکشن کے دنوں میں نظر آئے
اس موقع پر تاجر ویلفیئر کے رہنماء میاں محمد شبیر، چوہدری عاشق حسین، عمران احمد باجوہ، راجہ ذوالفقار، سید محمد اظہر، نوابزادہ جمیل خان مروت و دیگر بھی موجود تھے