0

تاجروں کی سہولت کے لیے سڑکوں کی تعمیر شروع کروا دی: محمد رازق خان اخون خیل

اسلام آباد (وجاہت حسین) تاجر ویلفیئر گروپ کی طرف سے جی نائن مرکز میں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کروا دیا گیا

جی نائن مرکز کے تاجروں کی طرف سے تاجر ویلفیئر گروپ کے راہنما محمد رازق خان اخون خیل کو تاجروں نے درخواست کی تھی کہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کروایا جائے تاکہ ہمیں اور خریداروں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

تاجروں کی درخواست پر جی نائن مرکز میں سڑکوں کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تاجر راہنما محمد رازق خان نے کہا کہ جی نائن مرکز کے تاجر ہمارے بھائی ہیں تاجروں کی سہولت کے لیے سڑکوں کی تعمیر شروع کروا دی ہے

تاجروں کے مسائل حل کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں اور انشاء اللہ منتخب ہو کر بھی تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرینگے

اس موقع پر راجہ ذوالفقار، سید محمد اظہر، نوابزادہ جمیل خان، میاں محمد شبیر، چوہدری عاشق و دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں