اسلام آباد (وجاہت حسین) تاجر ویلفیئر گروپ جی نائن مرکز کے رہنما محمد رازق خان اخون خیل نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ملکی معیشت میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے جسے کسی صورت بھی فراموش نہیں کر سکتے
انہوں نے کہا کہ جی نائن مرکز کے تاجروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دینگے اور تاجروں کو دوکان مالکان سے جو گلے ہیں ان کو دور کر کے ماحول کو انسان دوست بنائیں گے تاکہ تاجروں کو مرکز میں کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں
انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دیں گے بلکہ ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے گا