شانگلہ (نوید یوسفزئی) صوبائی وزیر افرادی قوت و ثقافت خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے ہائی اسکول دولت کلے کا افتتاح کردیا
افتتاح کے موقع پر شوکت یوسفزئی کا حاجی سدید الرحمان، ضلعی صدر پی ٹی آئی وقار خان، ایجوکیشن سٹاف اور علاقائی عوام نے زبردست استقبال کیا
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے ہائی اسکول دولت کلے میں پہلے طالبعلم کا داخلہ بھی کروایا
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شانگلہ میں تعلیم کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے
شانگلہ کے 88 سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کو میں نے 55 کروڑ روپے جاری کیے ہیں
ان اسکولوں کی کنسٹرکشن پر کام جاری ہے جن کی تعمیر عنقریب مکمل ہوجائے گی
انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں 30 ADP اسکولوں پر بھی کام جاری ہے
زیادہ تر اسکولوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے
صوبائی وزیر نے اسکول تک پہنچنے کے لیے 2 کلومیٹر روڈ کی بھی منظوری دے دی