اسلام آباد(وجاہت حسین)تھانہ رمنا پولیس نے جی الیون میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران قتل کا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم ذوہیب اختر ستی نے لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کرکے ایان خان نامی لڑکے فائرنگ کرکے
زخمی کردیا تھا جو ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا تھا، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق 13 جنوری 2022 کو اسلام آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ جی الیون مرکز ملٹی پرپز گراونڈ میں دو گروپوں کے
درمیان لڑائی جھگڑا اور فائرنگ ہورہی ہے، اس اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ایک طالب علم ایان خان فائر لگنے سے زخمی تھا جس کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیاجو بعد میں جاں بحق ہوگیا، لڑائی جھگڑے کے دوران صلح
کروانے والے بھی موجود تھے جن میں ایان خان بھی تھا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ایس پی صدر تصور اقبال نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر
ایس ڈی پی او رمنا رانا حسین طاہر کی زیر نگرانی ایس ایچ او رمنا اختر زمان، انچارج انویسٹیگیشن سب انسپکٹر آصف خان،کنسٹیبل محمد رمضان معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے
اس قتل میں ملوث مرکزی ملزم ذوہیب ستی کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے جس کے متعلق پولیس نے الگ مقدمہ درج کیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔