0

جرائم کی روک تھام کے خلاف سٹریٹ واچرز کانظام

اسلام آباد (وجاہت حسین) اسلام آباد پولیس کی طرف سےکمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے

جس کے نتیجے میں سٹی زون میں گلی اور سب سیکٹرز کی سطح پر سٹریٹ واچرز کے نظام کو رائج کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے

آئی جی اسلام آباد نے باقاعدہ طور پر منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے

سٹریٹ واچرز اپنی گلی اور سب سیکٹرز کے حوالے سے پولیس اور عوام کے مابین رابطوں کا کردار ادا کریں گے

یہ سٹریٹ واچرز پولیس کی جانب سے عوام کی آگاہی میں معاون و مددگار ثابت ہوں گے

سٹریٹ واچرز جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات میں پولیس کی معاونت کریں گے

سٹریٹ واچرز پولیس کو گلی محلوں میں موجود سیکیورٹی گارڈز اورگھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے

مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے

کمیونٹی پولیسنگ موبائل ایپ کے ذریعے آپس میں مکمل اور ہمہ وقت رابطے میں رہیں گے

سٹریٹ پٹرول یونٹ : شام کے وقت مختلف سیکٹرز اور مارکیٹس میں رش کے اوقات میں گشت و چیکنگ کریں گے

ہردستے میں دو موٹرسائیکلوں پرچار پولیس اہلکار سوار ہوں گے جو سٹریٹ کرائم کا تدارک کریں گے

ائیر پٹرول یونٹ: 8 ڈرون کیمروں پر مشتمل ہوگا

ڈرون کیمروں کی مدد سے سٹریٹ کرائمزجس میں پرس و موبائل چھیننے کے واقعات کا تدارک کیا جائے گا

واکنگ ٹریلزپر سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور راستہ بھول جانے والے لوگوں کی تلاش کے لئے ڈرون کیمروں کو ریسیکیو آپریشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا

تمام سپیشل سکواڈز ایس پی سٹی زون کی سربراہی میں کام کریں

عامر ذوالفقار خان نے کہا جدید سکواڈز کو تشکیل دینے کا مقصدجرائم پیشہ عناصر کے خلا ف بھرپور کاروائیاں، سٹریٹ کرائم کی روک تھام، شہریوں کو جلد سے جلد باہمی امداد فراہم کرنا اور تحفظ کا احساس دلانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں