مہمند(افضل صافی) قبائلی ضلع سڑہ حواہ اینزری کی ماربل کان پر جعلی لیز کے خلاف موسی خیل اقوام اٹھ کھڑے ہیں
منرل اے ڈی تحصیلدار اے سی نے جعلی اجلاس عام کرکے 92 ایکڑ پر لیز دی گئی ہے
بیزئی موسی خیل اے سی کی لاعلمی فوری طور پر جعلی لیز کو پرکھا جائےورنہ احتجاج جاری رہے گا
ان خیالات کا اظہار سڑہ حواہ اینزری موسی خیل قوم کے مشیران ملک جمعہ خان ملک انداز خان ملک درویش ملک عبد اللہ ملک حیا محمد ودیگر نے پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا
بر چیناری اینزری کی ماربل کان ہم نے 2003 میں ملک زرین مرحوم کو سات ایکڑ کان دی تھی
مگر ان کے بیٹا ملک اسرائیل نے اے سی مہمند تحصیلدار اے ڈی مینرل کامران کے ساتھ ملی بھگت کرکے 92 ایکڑ کان پر جعلی لیز دی ہے
حالانکہ ہمارے بیزئی سب ڈویژن کے اے سی نےان اجلاس عام سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان جعلی لیز کی روک تھام کریں
ہمیں 10 رکنی کمیٹی کے بغیر کسی بھی قسم کی لیز منظور نہیں ہماری قوم کی دس رکنی کمیٹی ہے
اس کمیٹی کے بغیر ہمیں کسی قسم کی لیز منظور نہیں
سڑہ حواہ بر چیناری اینزری غریبی کے 260 تک گھرانوں میں آباد ہزاروں کی آبادی کا حق چھیننا ظلم ہے
ہم اس ظلم کے خلاف کھڑے ہیں
آخر میں انہوں نے جعلی لیز میں ملوث اہلکاروں کے خلاف نعرہ بازی بھی کی
مزید کہا کہ مینرل ڈیپارنمٹ فوری طور پر ان جعلی لیز کی روک تھام کا سدباب کرے