0

جمہوریت کو عزت دو

ملتان(عادل چودھری ) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اخترملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے

عوام چور، ڈاکو، لسانیت اور شر پسند عناصر کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ساری سیاست کا محور نوٹ کو عزت دو کے گرد گھومتا ہے

اپوزیشن کو صداقت کا سبق پھر سے پڑھنے کی ضرورت ہے

عوام کا نعرہ جمہوریت کو عزت دو ہے

ہم کہتے ہیں ملکی اداروں کو عزت دو جب کہ عام آدمی کے دل کی آواز چور کو سزا دو ہے

ڈاکٹراختر ملک نے مزید کہا کہ ہمارا وطن عزیزپاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے

مایوسی اپوزیشن کے سازشی ٹولے کا مقدر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں