0

جنوبی کوریا،پلاسٹک آلودگی سے متعلق بین الاقوامی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا

سیئول (3 دسمبر 2024 – اے پی پی) جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں پلاسٹک پر بین الاقوامی معاہدے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، گہرے اختلافات کی وجہ سے ممالک کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بوسان میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد بھی تقریباً 200 ممالک کے نمائندے کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے، اہم معاملات پر شدید اختلاف کے باعث فیصلہ موخر کر دیا گیا جس کے بعد اب مذاکرات اگلے مرحلے میں ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا ہے کہ واضح طور پر اب بھی سنگین اختلافات موجود ہیں۔ پانامہ کی قیادت میں 100 سے زائد ممالک چاہتے ہیں کہ پلاسٹک کی پیداوار پر پابندی عائد کی جائے، پیداوار میں کمی کے بغیر آلودگی کو روکنا ممکن نہیں۔ یورپی یونین کے خصوصی ایلچی انتھونی اگوتھا نے کہا کہ اگر نل کھلا ہے تو فرش کو صاف کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں