0

جھنگ سیٹ کے لیے فرینڈز گروپ آف لائرز کا چوہدری محمد مشتاق کی حمایت کا اعلان

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فرینڈز گروپ آف لائرز نے میاں فرخ اقبال ایڈووکیٹ سابق صدر کی سربراہی میں چوہدری محمد مشتاق ایڈووکیٹ امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل (جھنگ سیٹ) کی حمایت کا اعلان کر دیا

فرینڈز گروپ آف لائزز نے چوہدری محمد مشتاق ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا

ظہرانے میں فرینڈز گروپ آف لائرز کے ممبران سمیت سینکڑوں معزز ممبران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ نے شرکت کی

مہمان خصوصی جناب چوہدری محمد مشتاق ایڈووکیٹ کے ہمراہ وکلا کے ہیرو، وکلاء کا مان اور وکلا کی شان جناب سید علی رضا شاہ ترمذی ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ اور معزز ممبران بار جھنگ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں