مہمند (افضل صافی) حکومت کی ملازم کش پالیسیوں کے خلاف آل ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام ہیڈکواٹر غلنی احتجاجی واک اور مظاہرہ ہوا
مظاہرین نے واک کے بعد مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر مرجان علی مہمند، ایپکا کے صدر اسرار خان، گل حسین، فلاحی تنظیم کے صدر میر افضل مہمند. نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں
ملازم کش پالیسی فوری طور پر پر ترک کر دیں بصورت دیگر تمام سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلے کا آغاز کر دیں گے