0

حکومت کم لاگت پربجلی پیدا کرنے کے ایک معاہدے پرپہنچ گئی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی وباء کے باوجودملک کے اقتصادی اشارئیے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور پاکستان میں صنعتی ترقی کی راہ ہموارہورہی ہے۔

وزیراعظم نے 74ویں یوم آزادی پرقوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران انسانی زندگیوں اور روزگار کے مواقع کے درمیان اس طرح توازن برقرارنہیں رکھ پایا جس طرح پاکستان نے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ابتدا میں حکومت کو کوروناوائرس کی وجہ سے اموات اورلاک ڈائون کے باعث بھوک کاخطرہ تھا تاہم حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کے نتیجے میںکوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اورمعیشت بحالی شاہراہ پرہے۔
عمران خان نے کہاکہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ،مشکلات بدستور موجود ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کوروناوائرس کے دوبارہ پھیلائو سے بچنے کیلئے سماجی فاصلے کی پابندی پرعملدرآمدجاری رکھیں۔
انہوں نے کہاکہ تعمیرات کے شعبے میں ترقی سے اس سے منسلک متعلقہ چالیس شعبوں کوفائدہ پہنچے گا اورروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اورمحصولات کی وصولی میں اضافہ ہوگا۔
عمران خان نے کہاکہ حکومت بجلی کے پیداواری ا داروں کے ساتھ بالآخرایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت کم لاگت پربجلی پیدا ہوگی اورصنعتی شعبے اورعوام کو اس سے براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں