ملتان (وسیم خان) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے دشمن اسلام اور ملک دشمن سازشوں میں مصروف ہیں اور اپنے ناپاک ایجنڈے کی تکمیل کے لئے حکومتی وسائل استعمال کر رہے ہیں
قادیانی مرزائی اور لاہوری مرزائی بالاتفاق دائرہ اسلام سے خارج ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت ضلع ملتان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب میں عظمت تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا سالانہ عظیم الشان نمائندہ اجتماع سے خطاب میں کیا جس کی صدارت جماعت اہلسنت ملتان کے ضلعی امیر قاری خادم حسین سعیدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی پیر سید علی حسین شاہ، علامہ حافظ محد فاروق خان سعیدی، میاں آصف محمود، سید عطاء اللہ شاہ بخاری، محمد ایوب مغل، سلطان محمود ملک، مختار احمد راٹھور، انجینئر محمد عابد رزاق، ارشد حسین ارشد تھے
اجتماع سے ڈاکٹر ارشد بلوچ، پروفیسر محمد سلیم اشرف قادری، مولانا مظہر شاہ نقیبی، قاری غلام فرید اظہری، قاری غلام مرتضی مہروی، قاری مرید حسین ہمڑسعیدی، مولانا اللہ داد سعیدی خطاب جبکہ تلاوت پاک کی سعادت قاری عبد الغفار نقشبندی،قاری محمد اکرم سعیدی نے کی
صاجزادہ محمد محسن سعیدی، محمد حمزہ مطیع، محمد اعزاز خضر، قیصر بھٹی مہروی، عامر قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا
اجتماع میں قراردادیں منظور کی گئیں کہ جماعت اہلسنت ملتان کا سالانہ عظیم الشان نمائندہ اجتماع ایک مکتب فکر کے بد زبان دراز عناصر کی جانب سے اصحاب ؓ رسول خصوصاً خلیفہ اول سید نا حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی شان میں انتہائی ناقابل بیان توہین کوئی بھی غیر ت مند کلمہ گو برداشت نہیں کرسکتا
سب سے زیادہ حیرت کا مقام ہے کہ اس ملعون کو ابھی تک قانونی گرفت میں نہیں لایا گیا بعض ذرائع کے مطابق حکومت میں شریک عناصر کی سرپرستی میں وہ یا زیر زمین چلا گیا ہے یا بیرون ملک فرار کرایا گیا ہے
ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ اس بدبخت ملعون کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے اور کراچی عاشورہ کے جلوس میں سرعام امیر المومنین کاتب وحی حضرت سیدنا امیرمعاویہ ؓ اور حضرت سیدنا ابوسفیان ؓ پر تبرہ کیا گیا
شرارت کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا اجتماع اس امر پر نہایت تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ ختم نبوت کے دشمن حکومت میں شامل ہو کر اسلام اور ملک دشمن سازشوں میں مصروف عمل ہیں اور اپنے ناپاک ایجنڈے کی تکمیل کے لئے حکومتی وسائل استعمال کر رہے ہیں
مرزائی خواہ وہ قادیانی ہوں یا لاہوری دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور ان عناصر کی دین دشمنی ناقابل برداشت ہے
عظیم الشان کانفرنس کے شرکاء مطالبہ کرتے ہیں کہ مرزائیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کیاجائے تاکہ ملک وقوم ان کی ناپاک سازشوں سے محفوظ رہ سکے جبکہ مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان اور اس کا تحفظ دین کا بنیادی تقاضا ہے 1953 کی تحریک ختم نبوت کے صدر سید ابو الحسنات قادری ؒ، مولانا عبد الستار خان نیازی ؒ کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا 1974میں علامہ شاہ احمد نورانی ؒ صدیقی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد پیش کی جسے بالاتفاق منظور کیا گیا
دور حاضر کا تقاضا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور مرزائیت کے تعاقب کے لئے اپنا ایمانی کردار ادا کیاجائے