0

خطرناک ڈکیت گروہ پکڑا گیا

اسلام آباد(وجاہت حسین) تھانہ ترنول پولیس نے بڑی کاروائی کے نتیجے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک منظم گروہ کے دو ملزمان امین اللہ اور کامران شہزاد گرفتار کر لیے

شہروں سے چھینے ہوئے تین 3 لاکھ 45 ہراز روپے، قیمتی موبائلز فون اور چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا

وارداتوں میں استعمال ہونا والا اسلحہ و ایمونشن بھی تحویل میں لے لیے گئے

کاروائی کی نگرانی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل خالد محمود اعوان، ایس ایچ او ترنول عالمگیر خان مع اے ایس آئی اسحاق و ٹیم نے کی

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں