پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی لیجنڈ دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کو خریدنے کے لیے سیکشن فور نافذ کردیا
محکمہ آثار قدیمہ نےگھر خریدنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا
صوبائی مشیر اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ حکومت دلیپ کمار کا 4 مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے
اس مقصد کے لیے سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے
جس کے تحت پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لیے حکومت فنڈ مہیا کررہی ہے
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اس کی اصلی حالت میں بحالی کا کام ہوگا
بحالی پلان کے تحت گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا