کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کی ممتاز ثقافتی و سماجی تنظیم دی آرٹس فورم کے زیر اہتمام نامور شخصیات کی یاد میں ”یاد رفتگاں سیمینار“ آج (جمعرات) پاک امریکن کلچرل سینٹر میں شام 5 بجے منعقد ہوگا
معروف اینکر آغا شیرازی نظامت کے فرائض انجام دیں گے
تفصیلات کے مطابق دی آرٹس فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ”یاد رفتگاں سیمینار“ میں جن شخصیات پر گفتگو ہوگی ان میں ممتاز شاعر منظرا یوبی، سابق وزیر دوست محمد فیضی، معروف اسکالر ڈاکٹر آصف فرخی، ٹی وی آرٹسٹ اور شاعر اطہر شاہ خان جیدی، ممتاز صحافی احفاظ الرحمن، سینئر ٹی وی آرٹسٹ فہمید خان، پروفیسر انوار احمد زئی، معروف شاعر پروفیسر عنایت علی خاں، معروف سندھی شاعر تاج بلوچ، ممتاز افسانہ نگار سلطان جمیل نسیم، معروف حکیم مجاہد برکاتی، سینئر اسٹیج فنکار اختر شیرانی، ممتاز ٹی وی اداکار گلاب چانڈیو، معروف شخصیت احمد زین الدین، معروف شاعر سرور جاوید، ممتاز صحافی قیصر محمود اور عمران لاری شامل ہیں
دی آرٹس فورم کے مطابق ان شخصیات پر گفتگو کے لیے جو مقررین مدعو کیے گئے ہیں ان میں پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی، سابق کمشنر کراچی شفیق پراچہ، رضوان صدیقی، ڈاکٹر جاوید منظر، تاجدار عادل، فراست رضوی، عزیز زئی، راشد عزیز، طاہر نجمی، سلمان صدیقی، حیدر امام رضوی، اختر سعیدی، رونق حیات، ایم ایوب، تابندہ لاری، ہدایت بلوچ، منظور مراد، شہزاد رضا اور علی چانڈیو شامل ہیں