0

روپوش اشتہاری گرفتار

کندھ کوٹ (فرمان علی) ایس ایس پی کشمور جناب امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایات پر روپوش،اشتہاری اور دیگر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

کاروائی نمبر 1
ایس ایچ او، اے سیکشن گھنور خان مھر اور اس کی ٹیم کا خفیہ اطلاع پر نزد جمن شاہ قبرستان میں چھاپہ مارا گیا

چھاپہ میں گلشیر محلہ کا رہائشی عرفان عرف باٹی ولد بہادر شیخ کو گرفتار کرلیا ہے

گرفتار ملزم سے 5 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی

گرفتار ملزم پر کیس کرائم 257/2020 اندر سیکشن 3/4 PEHO پولیس اسٹیشن اے سیکشن کندھ کوٹ میں کیس داخل کر لیا گیا

کاروائی نمبر 2
ایس ایس پی جناب امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایات پر سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ایک اور کاروائی کی گئی

جس میں ایس ایچ او اے سیکشن گھنور خان مھر اور اس کی ٹیم نےخفیہ اطلاع پر نزد رسالدار پھاٹک منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا

مرزاں پور محلہ کا رہائشی اللہ‎ بخش ولد احمد بخش بھٹو گرفتار کرلیا گیا ہے

گرفتار ملزم پر کیس کرائم 258/2020 اندر سیکشن C_9 پولیس اسٹیشن اے سیکشن کندھ کوٹ میں کیس داخل کر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں