0

رکشہ ٹیکسی ڈرائیورزیونین کی کانفرنس

ملتان (وسیم خا ن) پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورزیونین پنجاب کے رہنما ایوب خان اور میاں اعجازحسین نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

انتظامیہ نے اگررکشہ ڈرائیورزسے استحصالی رویہ ترک نہ کیا تو پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی

حکومت اوراپوزیشن پارٹیاں سیاسی دنگل لڑنے کی بجائے غریب عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں

ڈیزل، پٹرول، سی این جی اورایل پی جی سب ہی فیول کی اقسام ہیں لہذاضرورت حفاظتی اقدامات کی ہے

ایل پی جی کی آڑ میں رکشہ ڈرائیورز سے ناجائزچالانز کے ذریعے سارادن کی کمائی ہتھیانہ ظلم وزیادتی ہے، لوگ خود کشیاں نہ کریں تو کیا کریں حکومت کو توجہ دینا ہوگی

انتظامیہ کو پارکنگ سٹاپ کی سہولیات فراہم کرنا چاہیے

اس موقع پر ضلعی صدر پیرپرویزاقبال بودلہ اوردیگربھی ہمراہ تھے رہنماؤں نے کہاکہ محنت کشوں کو اپنی دنیا خود بنانا ہوگی

انتخابات کے موقع پر دیانتدار اوراہل لوگوں کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا

رکشہ ڈرائیوروں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ٹریفک نظام اور ان کے روزگار میں بہتری لائی جاسکے

ملک میں موثر اوربہتراربن ٹرانسپورٹ رکشہ کے سوا کوئی دوسری نہیں ہوسکتی کیونکہ رکشہ لوگوں کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کی تیز اورسستی سواری ہے

انہوں نے کہاکہ تین سو سے پانچ سو روپے تک کمانے والے غریب رکشہ ڈرائیوروں کو ہزار ہزار روپے کے بھاری چالان جرمانے شعبہ کو تباہ وبرباد کرنے کے مترادف ہیں لہذا بڑی اورچھوٹی ٹرانسپورٹ کی، چالان جرمانوں کے حوالہ سے کیٹگری الگ الگ بنائی جائے

پولیس اورانتظامیہ کی ناک کے نیچے بھتہ خوری کے گندے نظام کا چلنا قانون کے رکھوالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

پاسبان نے ہمیشہ کسی بھی طرح کی ناجائز وصولی کی مذمت کی ہے اورانتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ کاروائی کریں ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہوگا

انتظامیہ کو غیررجسٹرڈ تنظیموں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی تاکہ قانون کی بالادستی قائم ہوسکے

رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرمسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل مرتب کرے اور رجسٹرڈ تنظیموں کو ساتھ لے کر ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں